خیبر پختونخوا

پرائیویٹ سکولز پیپرمنی کی مد میں وصول کئے گئے پیسے واپس کریں: والدین

ضلع چارسدہ میں والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ پرائیوٹ سکولز نے بورڈ امتحانات کی مد میں طلباء و طالبات سے پیپر منی کے عوض تین ہزار روپے وصول کئے تھے اب وہ ان کو واپس کردے کیونکہ امتحان تو ہوئے نہیں۔
طلباء کے والدین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر حکومت نے جماعت نہم و دہم کے طلبا کو بغیر امتحان دئے پروموٹ کرتو دیا لیکن دوسری جانب سکولزوکالج میں جب طلباء وطالبات ڈی ایم سیز لینے جاتےہیں تو انتظامیہ تین ماہ کے فیسز سمیت بقایا جات کی وصولی میں والدین کو معاف نہیں کرتے اور کہتے ہیں کہ اگر ڈی ایم سیز حاصل کرنی ہے تو فیسیں ادا کرنا ہوگی۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ پیپر منی فیس سرکاری حساب سے 17سو روپے لگ بھگ بنتے ہیں جبکہ پرائیوٹ سکولز انتظامیہ 17سو کی بجائے تین ہزار روپے پہلے سے ہی وصول کرچکے ہیں۔
ہمارے بچے بغیر امتحانات دئے پروموٹ تو ہوگئے ہیں اب سکولز انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ پیپر منی کی مد میں ہمارے بچوں سے وصول کردہ فیسیں واپس کردیں۔

انکا کہنا تھا کہ پرائیوٹ سکولز مالکان نے ایک طرف تو تین ہزار روپے پیپر منی کی مد میں وصول کرچکے ہیں اور یہ موقف بھی اختیار کرچکے ہیں کہ امتحانات میں بورڈ سے آنے والے عملے کو انہیی پیسوں میں چائے اور کھانا مہیا کیا جاتا ہے اور ساتھ میں انکو جیب خرچ کے لئے پیسے دینے پڑتے ہیں تاکہ متعلقہ سکول کے نتائج بہتر سے بہتر آسکے.

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بچوں کی ڈی ایم سیز کی فراہمی کو آسان بنایا جائے اور ان سکولز کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے جنہوں نے پیپر منی بھی لاکھوں کی تعداد میں طلبہ سےوصول کی ہے اور اب انکو ڈی ایم سیز وصول کرنے میں مسائل کا سامنا بھی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button