قبائلی اضلاع

باڑہ، لائیو سٹاک اور سبزی مارکیٹ میں چھت بنانے کا افتتاح

ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں اقوام متحدہ کے ادارے فوڈ اینڈ ایگریکلچرل (ایف اے او)نے یو ایس ایڈ کے مالی تعاون سے لائیو سٹاک اور سبزی مارکیٹ میں چھت بنانے کا افتتاح کر دیا۔

افتتاحی تقریب میں ایم پی اے شفیق آفریدی، ڈپٹی کمشنر خیبر محمود اسلم، ملک محمد علی آفریدی، تحصیلدار غنچہ گل اور ایف اے او کے عہدیداران شامل تھے۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی شفیق آفریدی نےبات کرتے ہوئے کہا کہ ان شیڈز اور شیلٹر سے مزدور طبقے کو سہولیات ملیں گی اور بازار میں کاروبار کی بحالی میں بہت مدد ملے گی۔

ایم پی نے کہا کہ ایف اے او متاثرہ باڑہ میں ترقیاتی کام کرتے ہوئے ڈی سی اور منتخب نمائندوں کی مدد حاصل کرے تاکہ ترقیاتی کام میرٹ پر ضرورت کی بنیاد پر ہو سکے۔

اس موقع پر ڈی سی خیبر محمود اسلم نے کہا کہ ایف اے او اور یو ایس ایڈ کا کردار لائق تحسین ہے اور علاقے میں اس طرح کے مزید کاموں کی ضرورت ہے تاکہ علاقے میں لوگوں کی ترز زندگی بہتر ہو سکے۔

تقریب میں ریکارڈ ویڈیو پیغام کے ذریعے پاکستان کے لئے مشن ڈائریکٹر یوایس ایڈ جولی کیننان اور ایف اے او کے پاکستان کے نمائندہ مینا ڈولچی نے ایف اے او اور یو ایس ایڈ کے اور مقامی لوگوں کے تعاون کو بہت سراہا اور اس کو نیک شگون قرار دیا اور کہا کہ ان میں تین مارکیٹوں میں چھت جن میں ایک سبزی ،ایک لائیو سٹاک ،ایک سبزی اور پھلوں کے لئے بنائے گئے، پراجیکٹ سے 42,763 خاندان زراعت میں مستفید ہوں گے، اس کا بنیادی مقصد امن کو فروغ اور ان اضلاع میں معاشی سرگرمیوں کے ساتھ غربت کا حاتمہ اولین ترجیح ہے۔

مینا ڈولچی نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام کا مقصد زمینداروں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ علاقے کے لوگوں میں معاشی سرگرمیوں کے ساتھ غربت کا حاتمہ ہو سکے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button