قبائلی اضلاع

جنوبی وزیرستان میں بم دھماکہ، پانچ بچے زخمی ہوگئے

جنوبی وزیرستان کے تحصیل لدھا میں بم دھماکے کے نتیجے میں پانچ بچے زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق واقعہ منگل کی صبح علاقے سپین خڑائی وارزہ اشنگی گاوں میں پیش آیا جہاں کھلونا نما بم پھٹنے سے پانچ بچے شدید زخمی ہوگئے۔

زخمی بچوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کیا گیا جہاں انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹانک، کھلونا نما بم پھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق، 4 زخمی 

شمالی و جنوبی وزیرستان میں 2 بم دھماکے، 3 بچے زخمی

خیال رہے کہ قبائلی اضلاع میں اب تک کئی بارودی سرنگ کے دھماکے ہوچکے ہیں جس کے نتیجے میں کئی لوگ جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ کچھ لوگ بم دھماکوں کی وجہ سے معذور بھی ہوچکے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button