قومی

ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

 

ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہورہا ہے جب کہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے آج چاند کی رویت کی پیش گوئی کی ہے۔

ذو الحجہ 1441 ہجری کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن کی زیر صدارت آج بعد نماز عصرکے بعد کراچی میں ہورہا ہے، جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے اپنے مقررہ مقامات مقامات پر ہوں گے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ذُوالحجہ 1441 ہجری کے چاند کی پیدائش ہوچکی ، آج پاکستان میں کراچی اورگرد ونواح کے مطلع میں چاند نظرآجائے گا، اگر بادل ہوں تو رویت ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور چاند کا بالکل صحیح مقام دیکھیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ ملک میں کہیں بھی رویت ہلال کی شاہدات موصول نہیں ہوئی اس لئے ذی القعدہ کے تیس دن مکمل ہوں گے اور بدھ کو ذی الحجہ کا آغاز ہو گا۔ حجام کرام 30 جولائی جمعرات کو مقام عرفات میں وقوف کریں گے جب کہ عید الاضحی جمعہ 31 جولائی کو منائی جائے گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button