قبائلی اضلاع

معلم عرفان اللہ قتل: دھرنا شرکاء نے ڈی سی خیبر، ڈی پی او کو معافی مانگنے پر مجبور کردیا

ضلع خیبر کے معلم عرفان اللہ آفریدی کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف باڑہ میں پچھلے نو دنوں سے جاری احتجاجی دھرنا حکومت کی جانب سے مطالبات ماننے کے بعد ختم کردیا گیا

دھرنا دیگر مطالبات سمیت  ڈی سی خیبر محمود اسلم وزیر اور ڈی پی او خیبر کا مقتول عرفان اللہ آفریدی کے گھر آمد اور لواحقین سے تعزیت کے بعد ختم کردیا گیا۔ دھرنا شرکاء نے پہلے ڈی سی اور ڈی پی او کی معطلی کا مطالبہ کیا تھا لیکن بعد  میں مطالبے میں تبدیلی لاکر دونوں افسران کی جانب سے متاثرہ خاندان سے معافی مانگنے کی شرط رکھی گئی تھی۔

دھرنے کے اختتامی دعا کے موقع پر ممبر قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری اقبال آفریدی، ایم پی اے شفیق آفریدی، باڑہ سیاسی اتحاد کے تمام سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے۔

مقررین نے احتجاجی دھرنے کے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں بھی اگر خدانخواستہ کوئی مسئلہ درپیش آیا تو ہم سب اتفاق اور اتحاد کے ساتھ اس کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

احتجاجی مظاہرے کے اختتام پر سیاسی اتحادکے سربراہ محمد رفیق آفریدی نے باڑہ پریس کلب کے صحافیوں سمیت ایم این اے اقبال آفریدی اور ایم پی اے شفیق آفریدی کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کی مخلصانہ کوششوں سے مطالبات اعلی حکام تک پہنچیں اور ان سے منوانے میں کامیابی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: سکول استاد کی مبینہ جعلی مقابلے میں ہلاکت،خیبر انتظامیہ سے مذاکرات ناکام، احتجاج زور پکڑنے لگا

سی ٹی ڈی کے ساتھ جھڑپ میں مارے جانے والے عرفان اللہ کون ہیں؟

عرفان اللہ کو ماورائے عدالت قتل کیے جانے کی مذمت

اختتامی دعا کے بعد ڈی سی خیبر محمود اسلم وزیر اور ڈی پی او خیبر ڈاکٹر محمد اقبال باڑہ سیاسی اتحاد کے قائدین کے ہمرا شہید عرفان اللہ آفریدی کے گھر گئے اور ان کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کی اور مقتول کو دعائے مغفرت کی گئی۔

معلم عرفان اللہ کے قتل کے خلاف دھرنے کے دیگر مطالبات میں شہید پیکج، اُن کی بیوہ کو محکمہ تعلیم میں ملازمت دلوانا، ضلع خیبر میں کسی بھی سرکاری ادارے کی بغیر مقامی پولیس کی کاروائی نہ کرنا اور کئے گئے قتل کی انکوائری کرنا شامل ہیں۔

احتجاجی دھرنے کے اختتامی اعلامیہ کے مطابق ان مطالبات میں صرف ایف آئی آر درج کرنے پر ڈی سی اور ڈی پی او خیبر نے غلطی تسلیم کی اور آئندہ ہر طرح کا ایف آئی آر فوراٙ درج کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ واضح رہے کہ ممبر صوبائی اسمبلی محمد شفیق آفریدی نے ان معاہدوں کی تکمیل کی ذمہ داری لی ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button