قبائلی اضلاع

شمالی وزیرستان میں بھی نوجوان انٹرنیٹ بندش کیخلاف سڑکوں پر

سٹیزن جرنلسٹ سکین اللہ داوڑ

قبائلی اضلاع میں انٹرنیٹ کی عدم موجودگی اور کم سپیڈ کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور آج شمالی وزیرستان کے عیدک کے نوجوان بھی اس مسئلے کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

عیدک بیدار نوجوان نامی تنظیم کے زیراہتمام مظاہرے میں درجنوں نوجوانوں نے ڈھول کی تھاپ پر روایتی رقص بھی کیا اور اس دوران انہوں نے بنوں میرانشاہ سڑک کو بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا تھا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ علاقے میں 3 جی اور 4 جی کی سہولت پہلے سے نہیں ہے جبکہ اب پی ٹی سی ایل کی سپیڈ بھی بہت کم ہوگئی ہے جس کی وجہ لوگوں اور بالخصوص آن لائن کلاسز لینے والے طلبا کو مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

انٹرنیٹ بندش کیخلاف مہمند طلباء کا احتجاج جاری

آن لائن کلاسز، ”ہر جگہ انٹرنیٹ کی سہولت میسر نہیں

انٹرنیٹ بحال کرو ورنہ آن کلاسز کو فوری بند کرو: قبائلی طلباء

اس موقع پر تنظیم کے صدر آصف خان نے مطالبہ کیا کہ 3 جی اور 4 جی کی فراہمی کے ساتھ نورک میں واقع موبائل ٹاور کو جلد از جلد بحال کیا جائے جبکہ ترقئ اور زیڑکی پہاڑی پر موجوڈ ٹاور کو بھی کنکشن دیا جائے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہر ٹاور کو 35 کلومیٹر کا رینج دیا جائے جہاں وہ اپنی سروس فراہم کرسکیں۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ انہیں بھی دیگر پاکستانیوں کی طرح انٹرنیٹ کی سہولت یقینی بنائی جائے اور اگر مطالبات حل نہ ہوئے تو اسلام آباد میں دھرنا دینے پر مجبور ہوجائیں گے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button