قبائلی اضلاع

آن لائن کلاسز، آفریدی سٹوڈنٹس فورم نے امتحانات کے بائیکاٹ کی دھمکی دیدی

آفریدی سٹوڈنٹس فورم نے آن لائن کلاسز کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آن لائن سسٹم دنیا میں ناکام ہو چکا ہے جس کی وجہ سے طلباء کا مستقبل تباہ ہو جاتا ہے۔

باڑہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کے دوران مرکزی صدر عصمت اللہ اور دیگر مقررین نے آن لائن کلاسز کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور بھرپور مخالفت کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ قبائلی طلباء کے ساتھ ناانصافی قابل قبول نہیں کیونکہ آن لائن کلاسز سے ہمارے طلباء کو تباہی کی جانب لے جایا جا رہا ہے۔

انہوں نے حکومت سے ہنگامی بنیادوں پر اس مسئلے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم نظام کو تباہ کر کے طلباء کو مزید تاریکیوں کی جانب نہ دھکیلا جائے بصورت دیگر قبائلی طلباء آنے والے تمام امتحانات کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں قبائلی اضلاع کی طلبہ تنظیموں کی جانب سے ضم اضلاع میں انٹرنیٹ سروس کی فوری بحالی کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے اور یہ مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے کہ انٹرنیٹ سروس بحال نہ ہونے کی صورت میں آن لائن کلاسز ختم اور موجودہ سمسٹر کے طلبہ کو فری پروموٹ کیا جائے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button