قبائلی اضلاع

جنوبی وزیرستان، ژالہ باری اور طوفانی بارش سے سبزیوں اور پھلوں کے باغات کو شدید نقصان

ژالہ باری اور طوفانی بارش نے ضلع جنوبی وزیرستان وانا میں پنجے گاڑدیئے ،وانا میں سبزی و میواجات کے کھڑی فصل بری طرح متاثر ہوگئی ہے جس سے احمدزئی وزیر قبائل کا کروڑوں کا نقصان ہوا ہیں۔

مقامی زمینداروں اور کسانوں نے کہا ہے کہ حالیہ طوفانی بارش اور ژالہ باری نے ضلعی ہیڈکوارٹر وانامیں تباہی مچادی سیب،آلوچہ،خوبانی اور سبزی کے باغات کو تباہ کردیا اور آحمدزئی وزیرقبائل کو کروڑوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔

انہوں نے کہاکہ اس بابت کسانوں اور زمینداروں نے مقامی ضلعی انتظامیہ سے نقصانات کے ازالے کا مطالبہ کیا لیکن مقامی انتظامیہ نے ٹال مٹول سے کام لے کر معاوضہ نہیں دیا،علاقہ مکینوں کے مطابق مذکورہ بارشوں اور ژالہ باری کے بعد پچھلے دو ہفتوں سے ٹڈی دل نے وانا کے زرخیز علاقوں پر یلغار کرکے انسانوں اور حیوانوں کے رزق کو متاثرکرنا شروع کردیا، حکومت وقت کو چاہیے کہ مذکورہ علاقہ کو افت زدہ تصور کرکے عوام کو نقصانات کا ازالہ میرٹ کی بنیاد پر دیا جائے۔

اطلاعات کے مطابق بدھ کے روزبارش اور ژالہ باری نے تحصیل برمل کے علاقے اعظم ورسک زالئی شولام اور وچہ خوڑہ میں سبزی و میوجات کے کھڑی فصل کو بری طرح متاثر کردیاہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button