خیبر پختونخواقبائلی اضلاع

قابل اعتراض ویڈیو لیک ہونے کے بعد شمالی وزیرستان میں دو لڑکیاں غیرت کے نام پر قتل

شمالی وزیرستان کے تحصیل رزمک کے دور افتادہ علاقے گڑیوام میں ویڈیو لیک ہونے کے بعد دو لڑکیوں کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا ہے۔

چند ہفتے قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوگئی تھی جس میں تین لڑکیاں اور ایک لڑکا قابل اعتراض حرکات کرتے دیکھے جاسکتے ہیں۔ رزمک پولیس کے مطابق ان لڑکیوں میں سے آپس میں کزنز تھیں جنہیں جمعہ کے روز اپنا چچا زاد پلین شام گڑیوم کے علاقے میں قتل کرچکا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی گئی لڑکیوں کی لاشوں کو جنوبی وزیرستان میں اپنے رشتہ دار لے گئے ہیں جبکہ ویڈیو میں نظر آنے والی تیسری لڑکی اور لڑکا ابھی تک غائب ہے۔

پولیس کا دعویٰ کے کہ دونوں زندہ ہیں اور کسی دوسرے علاقے میں چھپ گئے ہیں۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہے لیکن قبائلی رسم و رواج اور دور افتادہ علاقے ہونے کی وجہ سے انہیں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال ان کی سب سے اولین ترجیح تیسری لڑکی اور لڑکے کی جانیں بچانا ہیں۔

 

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button