قبائلی اضلاع

خیبر، کورونا وائرس سے مزید دو مریض جاں بحق، ضلع میں تعداد 6 ہو گئی

محراب شاہ آفریدی

قبائلی ضلع خیبر میں کورونا وائرس سے مزید دو مریض جاں بحق ہو گئے۔

نمائندہ تی این این کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر طارق حیات نےخبر کی تصدیق کی اور کہا کہ ضلع خیبر میں کورونا مرض میں مبتلاء دو مزید افراد شہید ہوگئے۔جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

ڈاکٹر طارق حیات کے مطابق جاں بحق افراد میں سے ایک کا تعلق لنڈی کوتل جبکہ دوسرے کا تعلق تحصیل باڑہ سے ہے، دونوں میتوں کو میڈیکل ایس او پی کے مطابق دفنایا گیا۔

عبدالسلام استاد مرحوم کی فائل فوٹو

ڈاکٹر طارق حیات کے مطابق ضلع بھر میں اب تک کورونا وائرس کے باعث 6 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس سے قبل 7 مئی کو قبائلی ضلع خیبر میں کورونا وائرس سے مزید دو اموات سامنے آئی تھیں، ضلع کے انتظامی سربراہ نے جس کی تصدیق کی تھی۔

ڈپٹی کمشنر ضلع خیبر محمود اسلم وزیر کے مطابق لنڈی کوتل میں کورونا مرض سے جاں بحق مریضوں میں سے ایک کا تعلق علاقہ میری خیل جبکہ دوسرے کا تعلق زرگران سے تھا۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق ضلع خیبر میں اب تک کورونا سے جاں بحق مریضوں میں ایک دور گل سکنہ گاگرہ، حیات اللہ ساکن بھائی خیل شیخ مل خیل، پیروخیل کی رہائشی ایک خاتون، لنڈی کوتل متہ خیل سے عبدالسلام استاد شامل ہیں جبکہ دو اموات باڑہ اکاخیل میں ہوئی ہیں جن کی تفصیلات جلد دی جائیں گی۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button