قومی

ووہان میں پھنسے پاکستانی طلباء کو واپس لانے کا فیصلہ

حکومت نے کورونا وائرس کے باعث چین کے شہر وہان میں پھنسے پاکستانی طلباء کو واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کورونا وائرس کے باعث چین کے شہر وہان میں پھنسے پاکستانی طلباء کو واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پی آئی ے کی 4 خصوصی پروازوں کے ذریعے 1 ہزار سے زائد پاکستانی طلبا کو وطن واپس لایا جائے گا، پی آئی اے کی پہلی خصوصی پرواز 18 مئی کو وہان کے لیے روانہ ہوگی۔

معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں ملک کے لیے قربانی دینے پر پاکستان کو ان پر فخر ہے، وہان میں شہر میں پھنسے پاکستانی طلباء وزیراعظم عمران خان کے بہادر سپاہی ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس نے ابتدا میں چین کے شہر ووہان میں تباہی پھیلائی تھی اور بعد ازاں پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

پاکستان میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 619 ہے جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 27474 تک جاپہنچی ہے۔

اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 221 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ پنجاب میں 191 اور سندھ میں 176 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ بلوچستان میں 24، اسلام آباد 4 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button