مہمند باجوڑ حد بندی تنازعہ،صافی قبیلے کی جانب سے 8 رکنی کمیٹی تشکیل
ضلع مہمند تحصیل صافی کے تمام حقوق کے لئے متحدہ ہو کر جدوجہد جاری رکھیں گے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پہلے بھی قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،صافی گرینڈ جرگہ صافی قبیلے کیلئے تمام شواہد اکھٹے کرنے اور مذکرات کیلئے بااختیار 8؍8 رکنی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں،4 جون کو تمام اقوام کا گرینڈ جرگہ منعقد کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار صافی گرینڈ جرگہ کے مشران ملک مختیار،ملک ابراہیم،ملک انوار شاہ،ملک شیر رحمان،زاہد خان صافی،ملک یعقوب،امان اللہ،ملک خان ولی،ملک وزیر محمد صافی ودیگر نے ملک مختیار کے حجرہ میں افطار پارٹی کے بعد جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ صافی قوم کے چاروں شاخوں گربز،مسعود،شنواری اور قنداری صافی گرینڈ جرگہ کا حصہ بن چکے ہیں جس میں ہم نے 48 مشران کا جرگہ بھی بنا دیا ہے اور اب جرگوں کے ساتھ مزاکرات کے لئے بھی 8 رکنی کمیٹی نامزد کردی ہے جبکہ باجوڑ مہمند حد بندی کے حوالے سے بھی 8 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو کہ وہ تمام شواہد کو اکٹھے کر کے ایک فائل بنا ئیں گے۔
انھوں نے کہا کے باجوڑ کے نمائندوں کے ساتھ ہمارا کوئی تنازعہ نہیں،حدود انتظامیہ کا مسئلہ ہے اور ان کا واک اختیار الحاج شاہ جی گل کے جرگہ کے پاس ہیں اور ناواگئی خان کے ساتھ ہمارا جو جائیداد کا مسئلہ ہے وہ 110 سال سے چلا آرہا ہے۔اس کے حل کے لئے بھی ہم عدالتی کمیشن یا جرگہ ضرور منعقد کرینگے کیونکہ وہ حد بندی سے علیحدہ مسئلہ ہے۔مشران نے کہا کے صافی قوم نے ہمیشہ ملک کی بقا سلامتی اور دہشت گردی کی جنگ میں سکیورٹی فورسز اور سول انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ شانہ بشانہ اپنے حدود کی حفاظت کی ہیں اور آئندہ بھی آئین اور قانون کے تحت اپنے حقوق حاصل کرینگے اور کسی قسم کی بدامنی کے خلاف ہر وقت متحد رہیں گے کیونکہ اب پھر سے صافی تحصیل جنگ کے بعد دوبارہ آباد ہونا شروع ہو گیا ہے اور ہم اپنے علاقے کے امن کو دوبارہ خراب نہیں کرینگے۔
جو بھی شر پسندی کرے گا حکومت کو اس کی نشاندہی کرینگے۔اس موقع پر مشران نے 4 جون کو دوبارہ گرینڈ جرگہ منعقد کرنے کا اعلان کیا۔آخر میں صافی قوم کے سفید پوش مشران ملک حاجی گل محمود خان ِ،حاجی زرگل ،حاجی بادام خان ،ملک یعقوب ،ملک خان ولی نے ملک مختیار خان کو بحیثیت قومی مشر قبائلی لونگی پہنائی۔