قبائلی اضلاع

ضلع خیبر میں ایک اور اراضی تنازعہ، تصادم میں 4 افراد زخمی

ضلع خیبر کے دور آفتادہ علاقے تیراہ میدان ملک دین خیل میں زمینی تنازعے پر لڑائی کے دوران چار افراد زخمی ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق وادی تیراہ ملک دین خیل کے علاوہ دولتِ خیل میں علی اکبر ولد میاں نور اور طاہر ولد سید ملوک کے درمیان زمین پر تنازعہ چل رہا ہے۔

گذشتہ روز فریقین کے درمیان اس زمین پر لڑائی ہوئی جس میں دونوں جانب سے لاٹھیوں اور چاقوؤں کا آزادانہ استعمال ہوا جس کے نتیجے میں دونوں جانب سے چار افراد علیٰ اکبر ولد میاں نور اور صالح اکبر جبکہ دوسرے فریق سے طاہر ولد سید ملوک اور داود خان شدید زحمی ہوگئے۔

زخمیوں کو مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال منتقل کردیا جبکہ تیراہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفشیش شروع کر دی۔

خیال رہے کہ ضلع خیبر میں ہی اراضی تنازعہ پر قبیلہ اکاخیل اور ضلع اورکزئی کے قبیلہ بیزوٹی کے درمیان اراضی تنازعہ چل رہا ہے، شڈلہ اراضی تنازعے پر گزشتہ ہفتے اکاخیل قبیلے کے دو افراد فائرنگ سے جاں بحق ہوئے تھے۔

آج (7اپریل) دونوں قبیلوں کے درمیان اراضی تنازعہ حل کرنے کے لیے سابق ایم این اے الحاج شاہ جی گل افریدی کی سربراہی میں کوکی خیل قومی مشران کا جرگہ کوہاٹ میں ہوا۔

بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے الحاج شاہ جی گل نے بتایا کہ اس حوالے سے اتوار کے روز کوہاٹ ہی میں ایک اور جرگہ منعقد کیا جائے گا جس میں فیصلہ کیا جائے گا، اس کے بعد وہ متنازعہ علاقے کا بھی دورہ کریں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button