قبائلی اضلاع

وانا میں گھر پرہینڈ گرنیڈ سے حملہ، دو بھائی جاں بحق

 

جنوبی وزیرستان وانا میں گھر پرگرنیڈ حملے کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق اور تین بچے زخمی ہوگئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق وانا کے علاقہ کڑیکوٹ میں ایک بھائی سعید خان نے اپنے بھائی کے گھر پر ہینڈ گرنیڈ پھینکا جس کے نتیجے میں عبداللہ اور منور موقع پر جاں بحق ہوگئے اور تین بچے شدید زخمی ہوگئے جنہیں علاج کے لئے ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا منتقل کردیا گیا۔

جان بحق ہونے والے دونوں سعید خان کے بھائی تھے۔اطلاعات کے مطابق سعید خان کا اپنے بھائیوں سے کسی بات پر جھگڑا چل رہا تھا اور آج طیش میں آکر اپنے بھائیوں کے گھر پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا۔ حملے کے بعد حملہ اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کردی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button