قبائلی اضلاع

کورونا کو روکنا ہے، خیبر میں نادرا دفاتر، حجام کی دکانیں اور ہوٹل بند

قباٸلی ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں کرونا وائرس کے مریض کی تصدیق کے بعد نادرا دفاتر اور حجام کی دوکانیں بند جبکہ ہوٹلوں میں کھانا کھانے کے ساتھ ساتھ تقریبات کے انعقاد پر بھی پابندی لگا دی گئی۔

باڑہ بازار میں ڈی سی خیبر نے خود میڈیکل ماسک, صابن, سینیٹائز اور دیگر ضروری سامان فری تقسیم کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ احتیاطی تدابیر ہی سے ممکن ہے جبکہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹاجائے گا۔

ڈی سی خیبر کے مطابق صوبائی حکومت کے خصوصی احکامات پر ضلع خیبر کی تمام تحصیلوں میں ہنگامی بنیادوں پر حجام کی دکانیں, کھانے پینے کے ہوٹل اور نادرا آفسز کو فوری طور پر بند کر دیا گیا کیونکہ ان جگہوں پر رش جمع ہوتا تھا۔

محمود اسلم نے سرکاری دفاتر, ہسپتالوں, ہوٹلوں اور حُجام کی دکانوں کو خود وزٹ کیا اور عوام کو کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی تلقین کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی خیبر نے کہا کہ علاقے کی تمام مساجد میں علماء کرام ہر نماز کے بعد کرونا وائرس سے بچاٶ کے حوالے سے بات کریں اور عوام کو وباء کے متعلق احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی دیں کیونکہ ہمارے معاشرے میں علماء کا اہم کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ وباء سے بچنے کیلٸے ایک دوسرے کے ساتھ ہاتھ ملانے سے گریز کریں اور ہاتھوں کو بار بار صابن سے دھوٸیں, گھر سے باہر نکلتے ہی میڈیکل ماسک پہنا کریں۔

محمود اسلم وزیر نے بتایا کہ ضلع خیبر میں تمام تحصیلوں میں ایمرجنسی بنیادوں پر کرونا روک تھام کیلئے سنٹرز قائم کر رکھے ہیں جس کو شک ہو جائے فوراً ایمرجنسی کرونا سنٹر میں رابطہ کریں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button