قبائلی اضلاع

جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر کے دورہ لنڈی کوتل کیلئے تیاریاں مکمل

21 فروری کو جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل کا دورہ کریں گے اور عوامی اجتماع سے خطاب کرینگے جس کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

لنڈیکوتل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ھوئے جماعت اسلامی کے قائم مقام امیر لنڈیکوتل حافظ سید حکیم نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنے تمام تر وعدوں کو عملی جامہ پہنانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے, عوام موجودہ حکومت سے مایوس اور بد ظن ہو چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انضمام کے بعد قبائل کو سبز باغ دکھائے گئے تاہم بر سر زمین ان کی کارکردگی صفر ھے اور کچھ دکھائی نہیں دیتا بجلی ھے نہ پانی کوئی ترقیاتی منصوبہ ابھی تک شروع نہیں کیا گیا جس سے عوام کا موجودہ حکومت سے اعتماد اٹھ چکا ہے۔

جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے کہا کہ حکومت کی ناکام پالیسی کے حوالے سے خیبر سدو خیل میں حاجی مقتدر شاہ آفریدی کے حجرے میں 21 فروری 2020 کو ایک تقریب ھوگی جس میں آفریدی اور شینواری اقوام کے کئی خاندان جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تقریب سے جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ خطاب کرینگے اس موقع پر حکومت کی ناکامی، مہنگائی، بے روزگاری، کرپشن اور غربت کے خلاف بھی اواز اٹھائی جائے گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button