خیبر پختونخوا

چار سالہ معصوم بچی سے مبینہ زیادتی کا ملزم پولیس کی حراست سے فرار

خانپور کے علاقہ وجیاں میں چار سالہ معصوم بچی سے مبینہ زیادتی کا مبینہ ملزم دوران میڈیکل پولیس کی حراست سے فرار، غفلت کے مرتکب سب انسپکٹر سمیت تین پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے گرفتار کرلیا گیا۔

خانپور کے نواحی علاقہ وجیاں کے قریب کھوئی سوکہ میں منظور نامی شخص کی چار سالہ بچی سے مبینہ ذیادتی کی کوشش کرنے والے درندہ صفت ملزم کو قریب سے گزرنے والے شخص نے دیکھا تو بچی کے کپڑے اترے ہوئے تھے اور ملزم اس سے زیادتی کی کوشش کر رہا تھا جس کے بعد لوگ بھی موقع پر پہنچ گئے۔

بچی نے لوگوں کو بتایا کہ وہ گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ مزکورہ شخص احسن ولد منور سکنہ جب اسے اٹھا کر سوکہ میں لے آیا۔

بعدازاں گرفتار ملزم کو خانپور پولیس کے شعبہ تفتیش کے سب انسپکٹر، آئی ایچ سی اور سپاہی نے کڑے پہرے میں میڈیکل کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹر کے کہنے پر ملزم کی ہتھکڑیاں کھول کر اسے نمونوں کیلئے کمرے میں بھیج دیا گیا جب کافی دیر بعد ملزم باہر نہ آیا تو پولیس اہلکاروں نے اندر جاکر دیکھا تو کمرے کی کھڑکی ٹوٹی ہوئی تھی اور ملزم غائب تھاجس کے بعد پولیس نے تمام علاقوں کی ناکہ بندی کی تاہم پوری رات کی تلاش کے بعدبھی ملزم کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ جان کے حکم پرمجرمانہ غفلت کے مرتکب سب انسپکٹر انویسٹی گیشن تھانہ خانپور، آئی ایچ سی اور سپاہی کو معطل کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button