قبائلی اضلاع

‘پشاور اور ضم شدہ اضلاع کی پولیس میں کوئی فرق نہیں’

 

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ثناءاللہ عباسی نے کہا ہے کہ قبائلی اضلاع میں تھانہ جات کے لیے زمینں خریدی ہیں اور ٹرانسپورٹ اور دیگر ضروریات کیلئے بھی فنڈز مہیا کریں گے۔

آئی جی کے پی ثناء اللہ عباسی نے آج قبائلی ضلعے شمالی وزیرستان کا پہلا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پشاور اور ضم شدہ وزیرستان کی پولیس میں کوئی فرق نہیں سب برابر ہیں اور ضم شدہ قبائلی علاقہ جات میں پولیس کا قانون بحال ہے اور ھر قسم سیاسی دباؤ سے آزاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس میں ضم ہونے والے خاصہ داروں کو دیگر اضلاع کی پولیس کے برابر مراعات دینگے۔

اس موقع پر آئی جی کو پاک افغان سرحد غلام خان کا دورہ کرایا گیا اور سیکیورٹی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس دوران ضلعی پولیس کی جانب سے گورنر کاٹیج میرانشاہ میں پولیس دربار کا انعقاد کیا گیا اور پولیس کے چاک و چوبند دستے نے ائی جی کو سلامی پیش کی۔

اس موقع پر آئی جی کے ساتھ ڈی آئی جی بنوں عبدالغفور آفریدی، کمشنر بنوں عادل صدیق، ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور، ڈی سی صاحبزادہ نجیب اللہ خان ، اے ڈی سی منظور آفریدی بھی موجود تھے۔

ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور نے ائی جی کو پولیس کے مثائل سے آگاہ کیا۔ آئی جی ثناءاللہ نے تقریب میں اپنے طرف سے پولیس کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

ضلعی پولیس کی جانب سے آئی جی ثناءاللہ عباسی کو قبائلی روایات کے مطابق لنگی بھی پہنائی گئی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button