قبائلی اضلاع

شمالی وزیرستان: آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے

 

شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں سکیورٹی کے آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے۔ اس دوران دو سکیورٹی اہلکار بھی جاں بحق ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا۔

یہ جھڑپ اس وقت ہوئی جب ایک گھر میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی جب سیکیورٹی فورسز کے جوان اس گھر کے قریب پہنچے تو دہشتگردوں نے فائر کھول دیا جس میں دو جوان سپاہی محمد شمیم اور سپاہی اسد خان جاں بحق ہوگئے جبکہ جوابی کاروائی میں 5 دہشتگرد مارے گئے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button