خیبر پختونخوا

بلین ٹری سونامی میں گھپلے، سٹیزن پورٹل میں شکایت درج

 

فارسٹ آفس ملاکنڈ کی جانب سے عوام کو کم پودے دے کر کاغذات میں زیادہ کا اندراج کیا جارہا ہے۔

اس ضمن میں پی ٹی آئی کے سابق یوسی ناظم اصغر ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے گزشتہ روز ڈی ایف او آفس ملاکنڈ میں 2000 پودوں کی درخواست دی تھی ،آفس نے اس پر منظور ی دی ، مگر جب وہ فارم گئے تو وہاں پر موجود بڑے پودوں کی بجائے انہیں چھوٹے اور دو ہزارکے بجائے ایک ہزار پودے دیئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ یو سی خار کے ناظم مہابت خان کو بھی 5 ہزار کی بجائے ڈھائی ہزار پودے دیئے گئے ہیں جبکہ دیگر درجنوں افراد نے بھی کم اور چھوٹے پودے ملنے کی شکایت کی ہیں جس پر انہوں نے وزیر اعظم سٹیزن پورٹل پر شکایت درج کی ہے۔

اس حوالے سے جب فارسٹ آفس ملاکنڈکے رینجر آفیسر واصل خان سے رابطہ کیا گیا تو انہوںنے موقف اپنا یا کہ یوسی ناظم کی شکایت ختم کی گئی ہے اورانہیں جلدبازی میںکم پودے دیئے گئے تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button