قبائلی اضلاع

مردان، دہشت گردی کے 8 مقدمات میں مطلوب خطرناک ملزم گرفتار

مردان کی تھانہ سٹی پولیس نے دہشت گردی کے 8 مقدمات میں مطلوب خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔

دہشت گردی میں ملوث گرفتار ملزم کے سر پر حکومت کی جانب سے چالیس لاکھ روپے انعام بھی مقرر کیا گیا ہے۔

گرفتار دہشت گرد کیخلا ف تھانہ سٹی، تھانہ تخت بھائی اور تھانہ شیر گڑھ میں دہشت گردی کے 8 مقدمات درج ہیں جن میں سرکاری عمارتوں کے ساتھ گھروں، سی ڈی شاپس اور پولیس موبائل پر دھماکوںجیسے مقدمات شامل ہیں۔

مردان پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد رفیق عرف مفتی ولد عبدالجلیل سکنہ ارم کالونی حال تورڈھیر رشکئی کے نام سے ہوئی ہے۔

بیان میں یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ ملزم تھانہ سٹی حوالات میں ہے یا تفتیش کیلئے اسے کسی اور مقام منقل کیا گیا اور اسے عدالت کے سامنے کب پیش کیا جائے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button