کھیل

ونٹر سپورٹس فیسٹیول 2020: "پاکستان کے سوئٹزرلینڈ سے پوری دنیا کو پیغام”

ملکی و غیر ملکی سیاحوں نے پاکستان کے "سوئٹزرلینڈ” کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے جس کی وجہ محکمہ سیاحت خیبر پختونخوا کی جانب سے سوات کے پرفضاء مقام مالم جبہ میں ونٹر سپورٹس فیسٹیول 2020 کا انعقاد ہے، رنگا رنگ تقریب سے جس کا آغاز کر دیا گیا۔

افتتاحی تقریب میں مقامی لوگوں کے علاوہ ملک بھر سے اور بیرون ملک سے آئے سیاحوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

فیسٹیول کے افتتاحی روز انڈر 15 سکی کے مقابلے ہوئے جس میں کثیر تعداد میں لڑکے لڑکیوں نے حصہ لیا۔

فیسٹیول میں الپائن سکی، انڈر 15 سکیٹنگ، سینئر سکیٹنگ، آئس ہاکی، کرلنگ،سنو ٹیوب سمیت آرچری کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ یہاں آنے والے سیاحوں کیلئے روایتی موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

سینئر وزیر برائے سیاحت عاطف خان سیاحوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی سمیت فیسٹول کے لئے تمام تر انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں جن کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سوئٹزرلینڈ سے پوری دنیا کو پیغام دیں گے کہ سوات اور خیبر پختون خوا میں امن مکمل  طور پر بحال ہو چکا ہے اور سیاح بلاخوف و خطر پاکستان کا رخ کر سکتے ہیں۔

برف سے ڈھکے پہاڑوں کے بیچ حسین وادی مالم جبہ میں  شروع ہونے والے فیسٹیول کی اختتامی تقریب 19 جنوری کو منعقد ہو گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button