جمرود پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری،شوکت یوسفزئی کا 10 لاکھ گرانٹ کا اعلان
جمرود پریس کلب کے نومنتخب کابینہ اراکین سے وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے حلف لیا، حلف برداری کے موقع پرصوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے پریس کلب کیلئے دس لاکھ روپے گرانٹ کا اعلان کردیا۔ت
قریب میں صدر جمرود پریس کلب کے صدر ظاہر شاہ آفریدی اور جنرل سیکرٹری عارف آفریدی نے شوکت یوسفزئی روایتی قلع لونگی پہنائی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے صحافیوں نے سخت وقت میں صحافت کرکے علاقائی مسائل کو حکام تک پہنچائے جس میں انہوں نے جانوں کی قربانیاں بھی دیں جس پر ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت قبائیلی اضلاع سمیت پورے صوبے کے صحافیوں کے مسائل حل کے لیے سنجیدہ ہے۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے اور معاشرے کے آنکھ کان ہوتے ہیں جبکہ عوام اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جمرود پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا اس لیے عہدیداران کو چاہئے کہ علاقے کا بہتر امیج دنیا کو دکھائے۔