قبائلی اضلاع

گورنر خیبر پختونخوا سے وفاقی وزیر داخلہ کی ملاقات

گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان سے وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئر (ر) اعجاز احمد شاہ نے جمعرات کے روز گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔

ملاقات میں خیبرپختونخوا میں امن وامان کی مجموعی صورتحال سمیت مختلف امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں فاٹا انضمام کے بعد قبائلی اضلاع میں امن و امان کی موجودہ صورتحال بھی زیر غور رہی۔

اس موقع پر امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنانے کیلئے وفاق اور صوبہ کے درمیان تعاون و روابط مستحکم بنانے پر اتفاق بھی ہوا۔

گورنرخیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا بہت زیادہ متاثر ہوا تاہم حکومتی پالیسیوں اور سیکیورٹی فورسز اور عوام کی قربانیوں کی بدولت صوبہ میں امن قائم ہوا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button