قبائلی اضلاع

مہمند عوام کا بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ

قبائلی ضلع مہمند کی تحصیل حلیمزئی کے مختلف علاقوں شاتی کور اور بارو خیل کے عوام نے بجلی کی طویل اور ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف سڑکوں پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور کہا کہ علاقے میں نارواں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ کیا گیا تو کسی قسم کے احتجاج سے دریغ نہیں کریں گے۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق قبائلی ضلع مہمند کی تحصیل حلیمزئی میں جمعرات کے روز مختلف علاقوں میں عوام نے بجلی کی طویل اور ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔

تحصیل حلیمزئی کے علاقہ شاتی کور کے نزدیک عوا م نے پشاور ٹو باجوڑ شاہراہ احتجاجاً بند کیا تھا اور اسی تحصیل کے علاقہ باروخیل میں عوام نے پاک افغان شاہراہ کو بند کر کے بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے محترم، شوکت، ملک نذیر، ملک ماہ گل، ملک حمید و دیگر نے کہا کہ محکمہ واپڈا غلنئی کے عملہ نے علاقے میں کئی مہینوں سے ظالمانہ اور طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس کے باعث علاقے میں پینے کے پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں

علاقے کے عوام نے الزام لگایا کہ طویل لوڈشیڈنگ کی بنیادی وجہ سٹیل اور ماربل کی فیکٹریاں ہیں جب سے یہ فیکٹریاں بنی ہیں تو دیہاتی علاقوں کی بجلی بالکل غائب ہوگئی ہے، واپڈا کے اہلکار ان فیکٹریوں مالکان سے ساز باز کرکے ان کو لوڈشیڈنگ سے بچنے کیلئے دیہاتوں کو بجلی فراہم کرنے والی لائنوں سے بجلی فراہم کی جاتی ہے جو کہ علاقے کے عوام کے ساتھ سراسر ظلم و ناانصافی ہے۔

بعدازاں مظاہرین نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرسید سیف الاسلام، اے سی اپر مہمند حامد اقبال اور واپڈا اہلکاروں کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کرکے روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button