قبائلی اضلاع

ضلع مہمند پولیس کے افسران کیلئے نقد انعامات و توصیفی اسناد

محکمانہ قواعد و ضوابط احسن طریقے سے سر انجام دینے اور بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی کی بناء پر ضلع مہمند پولیس کے افسران کو نقد انعامات و توصیفی اسناد سے نوازا گیا۔

ترجمان ڈی آئی جی مردان ریجن کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل شیر اکبر خان نے قبائلی ضلع مہمند کی لیویز اور خاصہ دار فورس کے افسران کو خیبر پختونخوا پولیس میں انضمام کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے سابقہ حالات میں لیویز اورخاصہ داروں نے قربانیاں دی ہیں اور ہم انھیں ان کی قربانیوں کا صلہ ضرور دیں گے۔

اجلاس کے بعد ڈپٹی انسپکٹر جنرل مردان نے مہمند پولیس کے افسران کو بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی پر نقد انعامات سے نوازا۔

اس موقع پر ڈی آئی جی مردان نے افسران سے کہا کہ عوام الناس کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، عوام کی خدمت نہایت خوش اخلاقی اور دوستانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے کی جائے، محکمہ پولیس میں ایماندار اور محنتی پولیس افسران و اہلکار ہمارے لیے قابل احترام ہیں۔

انہوں نے کہا کے مردان ریجن میں امن و امان برقرار رکھنے اور جرائم کی بیخ کنی کیلئے انسدادی کارروائیاں بلا امتیاز جاری رکھی جائیں، معزز شہریوں کی عزت و آبرو کی لاج رکھی جائے جبکہ جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button