قبائلی اضلاع
جنوبی وزیرستان، وانا کے پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی
جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا میں پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی، میدانی علاقوں میں ہلکی ہلکی برف باری جاری ہے جس سے سردی میں اضافہ ہوگیا ہے۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ سردی میں اضافہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کے مسائل میں اضافہ ہو جاتا ہے کیونکہ علاقے سے بجلی غائب ہو جاتی ہے، گیس کا نام و نشان تو پہلے سے موجود نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں خشک لکڑی اور کوئلے کی کھپت ہے اس وجہ سے سردی اور برف باری اپنے ساتھ غریبوں کے لیے مصیبت ساتھ لاتی ہے اور اب تو پانی بھی ناپید ہو گیا ہے۔