قبائلی اضلاع

درہ آدم خیل میں انضمام مخالف احتجاج، پولیس افسر کی گاڑی نذر آتش

کوہاٹ کے قبائلی سب ڈویژن درہ آدم خیل میں مشتعل مظاہرین نے پولیس آفیسر کی پرائیویٹ گاڑی کو آگ لگا دی جبکہ پولیس افسر نے مبینہ طور پر بھاگ کر جان بچائی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز درہ آدم خیل کے علاقہ شیراکی میں مقامی افراد قبائلی علاقوں کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کررہے تھے کہ اس دوران کوہاٹ کے وقار نامی ایک پولیس افسر (ایس ایچ او) کا اپنی موٹرکار میں گزر ہوا۔

مبینہ طور پر مظاہرین اور پولیس افسر کے مابین تلخ کلامی ہوئی جس پر مظاہرین مشتعل ہوگئے اور پولیس افسر کی پرائیویٹ موٹرکار پر شدید پتھراؤ شروع کیا اور لاٹھیوں اور پتھروں کے وار کرکے گاڑی تباہ کردی۔

بعدازاں مشتعل مظاہرین نے پولیس افسر کی گاڑی کو آگ بھی لگادی۔

اس موقع پر مذکورہ پولیس افسر نے بھاگ کر جان بچائی تاہم بعض اطلاعات کے مطابق پتھر لگنے سے پولیس افسر کو معمولی چوٹیں آئیں۔

ادھر پیر کے روز قومی تحریک درہ آدم خیل نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے، فوری طور پر پولیس اور دیگر حکام کا موقف معلوم نہیں ہوسکا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button