کروڑوں روپے کی دو گاڑیاں اور جدید مشینری ٹی ایم اے لنڈی کوتل کے حوالے
خیبر پختونخوا لوکل گورنمنٹ اور ٹی ایم اے حکام کی طرف سے ضلع خیبر لنڈی کوتل بازار کی صفائی کے لئے کروڑوں روپے کی دو گاڑیاں اور دیگر سامان لنڈی کوتل کے اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل محمد عمران اور ٹی ایم اے لنڈی کوتل تحصیل کے آفیسر شہباز خان کے حوالے کر دیے۔
اس موقع پر لنڈی کوتل تحصیل کے ٹی ایم اے آفیسر شہباز خان اور اسسٹنٹ کمشنر محمد عمران نے کہا کہ لنڈی کوتل بازار ایک تاریخی بازار ہے لیکن صفائی عملے اور بازار کے صفائی کرنے والے خاکروبوں کو صفائی کرنے مشکلات کا سامنا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ بازار سے گندگی کے ڈھیر صاف کرنے اور بازار کی صفائی بہتر کرنے کے لئے تاجروں اور عوام نے بار بار ضلعی انتظامیہ اور دیگر حکام کو شکایت کی جس پر ضلعی انتظامیہ کے حکام نے خیبر پختونخوا کے اعلی حکام سے بازار کے صفائی بہتر کرنے لئے بڑے مشینری کا مطالبہ کیا جس پر لوکل گورنمنٹ خیبر پختونخوا اور ٹی ایم اے حکام نے لنڈی کو تل شہر اور بازار کی صفائی کے لئے جدید مشینری اور دو گاڑیاں لنڈی کوتل تحصیل کے ٹی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کو حوالے کر دیں۔
اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل محمد عمران نے کہا کہ لنڈی کوتل بازار کی صفائی بہتر کرنا اولین ترجیح ہے، بازار کی صفائی یقینی بنانے کے لئے تاجر اور عوام ضلعی انتظامیہ اور ٹی ایم اے حکام کے ساتھ تعاون کریں تاکہ لنڈی کوتل بازار کی صفائی بہتر ہوسکے اور تاجروں اور عوام کے مشکلات میں کمی آئے۔
لنڈی کوتل بازار کے تاجروں نے بازار کی صفائی کے لئے جدید مشینری اور دو گاڑیوں کی فراہمی پر ضلعی انتظامیہ اور ٹی ایم اے حکام کے اس اقدام کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔