قبائلی اضلاع

لوڈشیڈنگ کیخلاف سپین وام کے قبائل کا گرینڈ جرگہ، احتجاج کی دھمکی

میرعلی سب ڈویژن تحصیل سپین وام کے قبائل نے 23 گھنٹے بجلی لوڈشیڈنگ اور سپین وام لائن ون اور ٹو پر کام شروع نہ ہونے کے خلاف احتجاجی گرینڈ جرگہ ہوا اور شرکاء نے مطالبات کی عدم منظوری کی صورت میں سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کردیا۔

جرگہ کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے تحصیل سپین وام جرگہ کے سربراہ ملک یوسف ہارون وزیر کا کہنا تھا کہ گھنٹوں گھنٹوں غیر اعلانیہ بجلی بندش سے مساجد اور گھروں میں پانی ناپید ہو چکا ہے جبکہ عوام کو وضو کیلئے بھی پانی دستیاب نہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ فاٹا کے صوبہ میں ضم ہونے کے بعد یہ اُمید پید ہو گئی تھی کہ اب میر علی سب ڈویژں میں تمام تر بنیادی مسائل حل ہو جائیں گے اور عوام کو درپیش بجلی کا مسئلہ بھی حل ہوگا لیکن گذشتہ کئی سالوں سے میر علی بجلی لائن ون اور ٹو پر اب تک کام شروع نہ ہوسکا جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ 23 گھنٹے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے گھریلو مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے.

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے ضم اضلاع اجمل خان وزیر سب ڈویژن میرعلی تحصیل سپین وام میں جاری بجلی کے ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیکر اقدامات اُٹھائیں بصورت دیگر عوام اور مشران کے ساتھ سڑکوں پر نکل کر احتجاج سے گریز نہیں کریں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button