مقامی ڈی ایس کو برطرف کیا جائے۔ طورہ خواہ ماربل ماٸنز ضلع مہمند کے ٹھیکیداروں کا مطالبہ
طورہ خواہ ماربل ماٸینز قبائلی ضلع مہمند کے ٹھیکداروں نے مقامی پولیس ڈی ایس پی کی برطرفی کا مطالبہ کر دیا۔
غلنی پریس کلب کے سامنے پشاور ٹو باجوڑ شاہراہ پر ہوئے مظاہرے میں ٹھیکیداروں اور مزدوروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، مظاہرین نے ہاتھوں میں کالے جھنڈے اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔
مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ٹھیکیداروں نے الزام عائد کیا کہ ڈی ایس پی آیاز نے مائنز ٹھیکیداروں کا جینا حرام کر رکھا ہے اور علاقوے میں سرمایہ کاروں کو اپنا کام نہیں کرنے دے رہا۔
انہوں نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ ڈی ایس پی آیاز نے بھتہ وصولی کیلئے خودساختہ چیک پوسٹ قائم کی ہے، گزشتہ روز ناکردہ گناہ کی پاداش میں ہمارے ساتھیوں کو گرفتار کیا اور حوالات میں بند کر دیا۔
ٹھیکیداروں کے مطابق مذکورہ پولیس افسر نے دو مرتبہ ان کے ساتھ کام کرنے والے مزدوروں کی رہائشگاہیں نذر آتش کی ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹھیکیداروں اور مزدوروں کو تحفظ دیا جائے، ڈی ایس پی آیاز کو فوری طور برطرف کیا جائے اور قانون کے مطابق ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔
مظاہرین نے دھمکی دی کہ مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں پشاور اور اسلام آباد میں دھرنے دیے جائیں گے۔