کھیل

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ نے انگلیڈ کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی اور 2019 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست کا بھی بدلہ لے لیا۔

نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف پہلے سیمی فائنل میں ٹاس جیت کر  بولنگ کا فیصلہ کیا اور انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کا 167 رنز کا ہدف دیا۔

انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔ ڈیوڈ ملان 41 اور معین علی 51 رنز بناکر نمایاں رہے۔

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیمی فائنل میچ ایک موقع پر سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہوگیا تھا،نیوزی لینڈ 167 کےتعاقب میں 18 اوورز میں 147 رنز پانچ وکٹوں کے نقصان پر بنا چکا تھا اور اسے 12 گیندوں پر مزید 20 رنز درکار تھے تاہم نیوزی لینڈ نے ہدف 5 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔

قبل ازیں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر  کہا کہ پچ اچھی ہے اور بعد میں اوس کا بھی اثر پڑے گا۔

انگلش کپتان اوئن مورگن کا کہنا تھا کہ اگر ٹاس جیتتے تو وہ بھی بولنگ کا ہی فیصلہ کرتے۔ انہوں اس امیدکا اظہار کیا کہ ٹاس کی وجہ سے میچ کا فیصلہ نہیں ہوگا۔

انگلش ٹیم کے جیسن روئے انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں، ان کی جگہ جیمز ونس ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اب تک ہونے والے مقابلوں میں انگلینڈ کا نیوزی لینڈ کیخلاف پلڑا بھاری ہے، دونوں ٹیموں کا پانچ بار آمنا سامنا ہوا، انگلینڈ نے 3 اور کیویز  نے 2 بار میدان مارا۔

ون ڈے کرکٹ کی عالمی چیمپئن انگلینڈ اور ٹیسٹ کرکٹ کی حکمران نیوزی لینڈ ، دو فارمیٹ کی دو چیمپئن ٹیمیں اب مد مقابل ہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں۔

ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل کل 11 نومبر کو دبئی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہوگا جس کے بعد فائنل 14 نومبر کو دبئی میں ہوگا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button