کھیل

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: پاکستان آج آسٹریلیا کیخلاف میدان میں اُترے گا

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آج پاکستان اور آسٹریلیا آمنے سامنے ہوں گے۔ بڑے ایونٹ کے بڑے مقابلے میں آج ناقابل شکست پاکستان اور آسٹریلیا مد مقابل ہوں گے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے دبئی میں شروع ہوگا۔

سیمی فائنل سے قبل محمد رضوان اور شعیب ملک فُلو کے باعث گزشتہ روز پریکٹس نہ کرسکے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے گزشتہ روز 2 گھنٹے پریکٹس کی۔ پی سی بی کے مطابق شعیب ملک اور محمد رضوان کے کورونا ٹیسٹ کلیئر رہے۔ شعیب ملک اور محمد رضوان آج ڈاکٹرز سے معائنہ کرائیں گے۔

چیک اپ کے بعد دونوں کھلاڑیوں کی میچ میں شمولیت کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ڈاکٹرز کے اجازت نہ دینے کی صورت میں  ٹیم میں اہم تبدیلیاں متوقع ہیں۔ واضح رہے کہ اب تک پاکستان نے کسی میچ کے لیے پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور پاکستان پورے ایونٹ میں واحد ناقابل شکست ٹیم رہی ہے۔

گزشتہ روز  پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر گیا ہے۔

یاد رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل 14نومبر کو دبئی میں ہی کھیلا جائے گا۔ آج  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے فائنلسٹ کا فیصلہ ہوجائے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button