خیبر پختونخواکھیل

لاہور قلندرز کے باولروں پر بنوں کے خوشدل شاہ بھاری پڑ گئے، جیت کے لئے 187 رنز کا ہدف

پاکستان سپر لیگ کے 29 ویں میچ میں بنوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان بیٹسمین خوشدل شاہ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت ملتان سلطان نے لاہور قلندرز کو 187 رنز کا ہدف دیا ہے۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو پہلے ہی اوور میں شاہین شاہ آفریدی نے خطرناک بیٹسمین معین علی کو ایک رنز جبکہ دوسرے اوور میں محمد حفیظ نے ذیشان اشرف کو 2 رنز پر آّوٹ کرنے کے ساتھ کپتان کا فیصلہ صحیح ثابت کیا۔

4رنز پر 2وکٹیں گرنے کے بعد کپتان شان مسعود اور روی بوپارہ کی جوڑی کی وکٹ پر آمد ہوئی اور دونوں کھلاڑیوں نے ذمے دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے تیسری وکٹ کی شراکت میں 75رنز جوڑے۔

اس شراکت کا خاتمہ شان مسعود کی 42رنز کی اننگز کا خاتمہ کے ساتھ ہوا جن کو ڈیوڈ ویزے نے آوٹ کیا۔

روی بوپارہ بھی جلد ہی 33 رنز بنانے کے بعد ویزے کی بال پر آوٹ ہوگئے جس کے بعد آنے والے اسد شفیق بھی ایک رن بنانے کے بعد رن آؤٹ ہو گئے۔

13 اوورز میں 91رنز پر 5وکٹیں گرنے کے بعد سلطانز مشکلات میں گھرے نظر آتے تھے لیکن اس مرحلے پر خوشدل شاہ نے جارحانہ کا مظاہرہ کر کے میچ کا نقشہ بدل دیا۔

روہیل نذیر نے اننگز کے 15ویں اوورز میں اپنی ٹیم کے لیے میچ کا پہلا چھکا لگایا اور اس کے بعد خوشدل نے چھکوں کی بارش کرتے ہوئے روہیل نذیر کے ہمراہ 36گیندوں پر 74رنز کی شراکت قائم کی جس میں روہیل کا حصہ 24رنز کا رہا۔

سلطانز نے مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 186رنز بنائےاور آخری 5اوور میں ملتان سلطانز نے 77رنز کا اضافہ کیا۔

سلطانز کے خوشدل شاہ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 29گیندوں پر 6 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 70رنز کی اننگز کھیلی۔

یاد رہے کہ آج کے میچ میں فتح کی صورت میں لاہور قلندرز کی ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لے گی۔

میچ کے لیے ملتان سلطانز نے اپنی ٹیم میں متعدد تبدیلیاں کرتے ہوئے شاہد آفریدی، محمد عرفان، سہیل تنویر اور عمران طاہر کو آرام کا موقع فراہم کیا ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button