پشاور کی دیر کالونی میں نجی اسکول الخیر اسکول سسٹم کی چھت گرنے سے 4 طلبہ جاں بحق جبکہ 20 طلبہ اور اساتذہ زخمی ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
ریسکیو 1122 کے ترجمان بلال احمد فیضی کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پشاور بی آر ٹی کے مسافروں کے لیے نئی ہدایت جاری
لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کے ترجمان محمد عاصم کے مطابق اب تک 20 طلبہ اور اساتذہ کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جن میں سے 4 جاں بحق ہو چکے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے
