ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ملانہ میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔
ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان ضیاء الدین احمد کے مطابق فائرنگ کا واقعہ والی بال میچ کے بعد واپسی کے دوران پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیے: سوات: سیدو شریف اسپتال میں 6 افغان ڈاکٹروں کو ہاؤس جاب سے روک کر پاکستان چھوڑنے کی ہدایت
ان کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو علاج کے لیے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
