سوات کے سیدو شریف اسپتال میں 6 افغان ڈاکٹروں کو ہاؤس جاب جاری رکھنے سے روک دیا گیا ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کے خط کی بنیاد پر متعلقہ ڈاکٹروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر ہاسٹل خالی کریں اور پاکستان چھوڑ دیں۔
یہ بھی پڑھیے: شمالی وزیرستان: محکمہ صحت کے 538 ملازمین 18 ماہ سے تنخواہوں سے محروم، فزیکل ویری فکیشن کے باوجود ادائیگیاں نہ ہو سکیں
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات وزیراعظم کی ہدایات پر عمل درآمد کے سلسلے میں کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے مختلف طبی مراکز میں تعینات 30 ڈاکٹروں کو ملازمت سے فارغ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ ان ڈاکٹروں پر پی ایم ڈی سی کی جعلی رجسٹریشن اور غیرقانونی بھرتیوں کے الزامات تھے۔
