پشاور میں آج سے تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں جبکہ بی آر ٹی بس سروس بھی معمول کے مطابق چلنا شروع ہوگئی ہے۔ دوسری جانب مردان، چارسدہ، نوشہرہ، سوات اور کرک میں آج بھی تعلیمی ادارے بند ہیں۔

 

پشاور میں اسکولوں، کالجوں اور جامعات کو کھول دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے دیگر اضلاع میں تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کیا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیے: ضلع خیبر کے کن علاقوں میں خارش کی بیماری کے علاج کے لیے مفت طبی کیمپ لگیں گے؟

 

ضلعی انتظامیہ کے مطابق امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ان اضلاع میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

ادھر پشاور میں بی آر ٹی بس سروس بھی بحال ہوگئی ہے۔ بی آر ٹی انتظامیہ کے مطابق بسیں آج سے معمول کے مطابق اپنے مقررہ روٹس پر شیڈول کے مطابق چل رہی ہیں۔

 

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر بی آر ٹی سروس عارضی طور پر بند کی گئی تھی، تاہم اب سروس بحال کر دی گئی ہے۔