نوشہرہ کے علاقے بدرشی کے محلہ الکویت میں کچے مکان کی چھت گرنے سے 44 سالہ خاتون اپنے بچوں سمیت ملبے تلے دب گئیں، جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق جبکہ نومولود سمیت 3 کمسن بچے شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق واقعے میں خاتون اور ان کے چار کمسن بچے ملبے تلے دب گئے تھے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور مقامی افراد کے ساتھ مل کر امدادی کارروائی شروع کی۔
یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 7 دہشتگرد ہلاک
ریسکیو اہلکاروں اور مقامی لوگوں نے ملبہ ہٹا کر خاتون اور بچوں کو باہر نکالا۔ حادثے میں 44 سالہ والدہ جاں بحق ہوگئیں جبکہ ان کے تین بچے زخمی ہوئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق زخمی بچوں میں 9 ماہ کی ملائکہ، 4 سالہ فاطمہ اور 2 سالہ موسیٰ شامل ہیں۔ زخمی بچوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے قاضی حسین میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے۔
