وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو گزشتہ سال کی طرح بھرپور جواب دیا جائے گا۔

 

نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ سابق حکومت نے اپنے اقتدار کو برقرار رکھنے کے لیے افغان پالیسی اختیار کی تھی، جس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں تھا۔

 

یہ بھی پڑھیے: سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے روپے مہنگا ہوگیا؟

 

انہوں نے کہا کہ اس پالیسی کے باعث پاکستان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جن سے اب ہم خود نمٹ رہے ہیں۔

 

خواجہ آصف کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ میں پاکستان کو درپیش مسائل کے ساتھ ساتھ عالمی سطح کے اہم معاملات بھی اجاگر کیے۔

 

خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو گزشتہ سال کی طرح بھرپور جواب دیا جائے گا۔