ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 ہزار 700 روپے مہنگا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 53 ہزار 36 روپے مقرر ہوگئی ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4 ہزار 229 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 88 ہزار 404 روپے ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیے: ایشین گیمز 2026: اسکواش میں دو پاکستانی سیمی فائنل میں پہنچ گئے، ہاکی میں چین کو شکست
حالیہ اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کے نئے نرخ جاری کردیئے گئے ہیں۔ سونے کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی عالمی مارکیٹ کے رجحانات اور دیگر معاشی عوامل کے باعث ہوتی ہے، جس کا براہِ راست اثر مقامی مارکیٹ پر بھی پڑتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ چار روز کے دوران سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 11 ہزار 900 روپے کی کمی ہوئی تھی، تاہم آج کے اضافے سے قیمتوں میں دوبارہ تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔
گزشتہ روز فی تولہ سونا 5 ہزار 600 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 48 ہزار 336 روپے کا ہوگیا تھا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 800 روپے کی کمی کے بعد نرخ 3 لاکھ 84 ہزار 175 روپے رہے تھے۔
