ملک میں سونے کی قیمت میں 3 ہزار 600 روپے فی تولہ کمی ہوگئی۔

 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 3 ہزار 600 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 65 ہزار 536 روپے کا ہوگیا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیے: بنوں: خاندانی دشمنی پر گھر میں فائرنگ، 7 سالہ بچہ اور 16 سالہ لڑکی جاں بحق

 

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 86 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 99 ہزار 122 روپے ہوگئی ہے۔

 

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 36 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 430 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔