بنوں کے علاقے خنی کلہ میں خاندانی دشمنی پر ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 7 سالہ بچہ اور 16 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی۔

 

پولیس کے مطابق ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ خاندانی دشمنی کا معلوم ہوتا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیے: پاسپورٹ کے منتظر شہریوں کے لیے اہم خبر، محکمہ پاسپورٹس نے نئی سہولت کا اعلان کردیا

 

دونوں جاں بحق افراد کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردی گئی ہیں، جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔