ملک بھر میں پاسپورٹ ڈیلیوری کاؤنٹرز ہفتہ کے روز بھی کھلے رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

 

محکمہ پاسپورٹس کے اعلامیے کے مطابق پاسپورٹ ڈیلیوری کاؤنٹرز ہفتہ کے روز صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے۔ ہفتہ وار پاسپورٹ ڈیلیوری کی یہ سہولت 2 ماہ تک جاری رہے گی۔

 

یہ بھی پڑھیے: کرم میں نامعلوم مسلح افراد نے مسجد سے ایس ایچ او کو اغوا کرلیا

 

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شہری ہفتہ کے روز بھی اپنے تیار پاسپورٹس وصول کرسکیں گے۔ تاہم 6 ماہ سے زائد عرصے تک وصول نہ کیے جانے والے پاسپورٹس حکومتی پالیسی کے تحت تلف کردیے جائیں گے۔