سوات میں تھانہ سیدو شریف پولیس نے سنٹرل ہسپتال کے گائنی وارڈ سے نومولود بچی کو اغواء کرنے والی ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔

 

پولیس کے مطابق گزشتہ روز سنٹرل ہسپتال کے گائنی وارڈ سے نومولود بچی کے اغواء ہونے کی اطلاع ملی، جس پر ڈی پی او سوات محمد عمر خان کے فوری نوٹس پر ایس ایچ او تھانہ سیدو شریف ضیاء الرحمن نے پولیس اور ٹیکنیکل ٹیم کے ہمراہ کارروائی شروع کی۔

 

یہ بھی پڑھیے: پرانے زمانے میں خواتین خوبصورتی کے لیے کون سے طریقے اپناتی تھیں؟

 

پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید ذرائع کی مدد سے نومولود بچی کو اغواء کرنے والی ملزمہ (ر) سکنہ دیر اپر، حال کوزہ بانڈئی کو گرفتار کرلیا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمہ نے نومولود بچی کو ٹیکہ لگوانے کے بہانے والدین سے لیا اور اسے لے کر فرار ہونے کی کوشش کی۔

 

سوات پولیس کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمہ کو مزید قانونی کارروائی کے لیے وومن پولیس تھانہ رحیم آباد منتقل کردیا گیا ہے۔