خیبرپختونخوا کے سرکاری سکولوں کے 36 ہزار 967 کلاس رومز تعمیرِ نو اور مرمت کے منتظر ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سرکاری سکولوں میں 19 ہزار 224 کلاس رومز کی ازسرِ نو تعمیر درکار ہے، جبکہ 17 ہزار 743 کلاس رومز کو بڑے پیمانے پر مرمت کی ضرورت ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق تعمیرِ نو کے منتظر 12 ہزار 322 کلاس رومز لڑکوں کے سکولوں میں ہیں، جبکہ 6 ہزار 902 کلاس رومز لڑکیوں کے سکولوں میں تعمیرِ نو کے منتظر ہیں۔

 

اسی طرح بڑے پیمانے پر مرمت کے منتظر 12 ہزار 136 کلاس رومز لڑکوں کے سکولوں میں ہیں، جبکہ 5 ہزار 607 کلاس رومز لڑکیوں کے سکولوں میں ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیے: کرک میں پولیس موبائل پر آئی ای ڈی دھماکا

 

رپورٹ کے مطابق سیٹلڈ اضلاع میں 16 ہزار 934 کلاس رومز کی تعمیرِ نو، جبکہ 14 ہزار 632 کلاس رومز کی مرمت درکار ہے۔

سوات میں تعمیرِ نو کے لیے 2 ہزار 625 کلاس رومز درکار ہیں، جبکہ مزید 685 کلاس رومز بڑے پیمانے پر مرمت کے متقاضی ہیں۔

 

رپورٹ کے مطابق مردان میں ایک ہزار 381 کلاس رومز کی تعمیرِ نو درکار ہے، جبکہ پشاور میں 840 کلاس رومز تعمیرِ نو اور 845 کلاس رومز بڑے پیمانے پر مرمت کے منتظر ہیں۔

 

اس حوالے سے محکمہ تعلیم کا موقف جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا، تاہم محکمہ تعلیم نے موقف دینے سے گریز کیا۔