ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈیرہ ٹانک روڈ پر تھانہ ہتھالہ کی حدود میں کلاچی کے ڈی ایس پی کفایت اللہ مروت کی گاڑی پر حملے میں ڈی ایس پی سمیت 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

 

پولیس ذرائع کے مطابق حملہ علی امین گنڈاپور فارم کے قریب کیا گیا، جس کے نتیجے میں پولیس کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔

 

یہ بھی پڑھیے: خیبر پختونخوا اسمبلی میں خواتین ارکان کو کن امتیازی رویوں کا سامنا ہے؟

 

زخمی اہلکاروں میں ڈی ایس پی کفایت اللہ مروت، اے ایس آئی محمد نعمان، ایکس سروس مین غلام ہاشم، غلام سعید اور لیڈی کانسٹیبل امبر شامل ہیں۔

 

زخمی اہلکاروں کو فوری طبی امداد کے لیے ٹراما سنٹر، ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کردی جبکہ حملے میں ملوث ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔