خیبر کے تحصیل باڑہ کے علاقے چلگزئی میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے 2 مزدور جاں بحق جبکہ 2 بے ہوش ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق کان میں مشین خراب ہونے کے بعد ایک مزدور مرمت کے لیے کان کے اندر گیا، جہاں گیس بھرنے کے باعث وہ بے ہوش ہوگیا۔ اسے نکالنے کے لیے جانے والے دیگر مزدور بھی گیس سے متاثر ہوئے اور یکے بعد دیگرے بے ہوش ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیے: پشاور: 25 ہزار ڈالر تاوان کے لیے 3 نائجیرین شہریوں سمیت 4 افراد کو اغوا کرنے والے ملزمان گرفتار
واقعے کے بعد چاروں مزدوروں کو فوری طور پر باڑہ ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں 2 مزدوروں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی، جبکہ 2 متاثرہ مزدوروں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
جاں بحق مزدوروں کا تعلق تحصیل باڑہ سے بتایا جاتا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ کان میں گیس بھرنے کے باعث پیش آیا، تاہم گیس کی نوعیت اور واقعے کی مزید تفصیلات متعلقہ حکام کی تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گی۔
