ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ہوگئی۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 3 ہزار 500 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 83 ہزار 36 روپے کا ہوگیا۔

 

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 100 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 14 ہزار 125 روپے کا ہوگیا۔

 

یہ بھی پڑھیے: پاکستان افغانستان سے بات چیت کے لیے تیار، مگر شرط کیا ہے؟

 

یاد رہے کہ منگل کو آخری کاروباری روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا تھا اور قیمت 4 لاکھ 86 ہزار 536 روپے تک پہنچ گئی تھی۔ ملک میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ کے باعث صرافہ مارکیٹ اور زیورات خریدنے والے صارفین کی جانب سے قیمتوں پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

 

صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر تبدیل ہوتی ہیں، جس کے باعث عالمی اور مقامی مارکیٹ میں ہونے والی تبدیلیوں کا براہِ راست اثر فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت پر پڑتا ہے۔