خیبرپختونخوا میں 627 سرکاری سکول غیر فعال ہیں، جن میں سے 226 سکول صرف اساتذہ کی عدم دستیابی کے باعث بند ہیں۔
محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کی سالانہ سکول سنسز رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ 411 غیر فعال سکول ضم شدہ اضلاع میں ہیں، جبکہ سیٹلڈ اضلاع میں 216 سرکاری سکول غیر فعال ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 خوارج ہلاک
رپورٹ کے مطابق 66 سرکاری سکول طلبہ نہ ہونے جبکہ 28 سکول تنازعات کے باعث غیر فعال ہیں۔ 11 سرکاری سکولوں پر غیر قانونی قبضے کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق شمالی وزیرستان 111 غیر فعال سکولوں کے ساتھ سرفہرست ہے، جبکہ جنوبی وزیرستان اپر میں 99 اور اپر کوہستان میں 68 سرکاری سکول غیر فعال ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کرم میں 53، ایس ڈی وزیر بنوں میں 45، بنوں میں 44، لوئر کوہستان میں 29 اور خیبر میں 27 سرکاری سکول غیر فعال ہیں۔
اسی طرح ہنگو میں 16، بٹگرام میں 13، مانسہرہ میں 7، ٹانک میں 6، پشاور میں 5، چارسدہ اور سوات میں 4، شانگلہ میں 3 جبکہ لکی مروت اور نوشہرہ میں 2، 2 سرکاری سکول غیر فعال ہیں۔
مردان، کرک، کوہاٹ اور صوابی میں ایک، ایک سرکاری سکول غیر فعال ہے۔
